جعلی ڈگری کیس سپریم کورٹ نےن لیگ کی رکن قومی اسمبلی سمیرا ملک کو نا اہل قرار دیدیا

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو سمیرا ملک کے خلاف فوجداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔


ویب ڈیسک October 28, 2013
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو سمیرا ملک کے خلاف فوجداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ فوٹو فائل

سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی سمیرا ملک کو نااہل قرار دے دیا۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے جعلی ڈگری کیس کی سماعت مکمل ہونے پر 9 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جس کے بعد آج دوران سماعت عدالت نے اپنے فیصلہ سناتے ہوئے رکن قومی اسمبلی سمیرا ملک کو نااہل قرار دیتے ہوئے یکم مارچ 2008 میں خوشاب کے حلقہ این اے 69 سے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دے دیا، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو سمیرا ملک کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس میں درخواست گزار کے ہونے والے تمام اخراجات سمیرا ملک سے وصول کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ سمیرا ملک 11 مئی 2013 کو مسلسل تیسری بار این اے 69 خوشاب سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئیں تھیں، جبکہ 2002 اور 2008 کا الیکشن انہوں نے مسلم لیگ (ق) کی ٹکٹ پرجیتا تھا، تاہم مخالف امیدوار عمراسلم ملک نے 2002 سے سمیرا ملک کی بی اے کی ڈگری کو چیلنج کر رکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں