وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو ارسال

درخواست کی سماعت کے لئے 2 رکنی بینچ تشکیل دیا جائے، جسٹس فاروق شاہ کی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے درخواست


ویب ڈیسک October 28, 2013
درخواست کی سماعت کے لئے 2 رکنی بینچ تشکیل دیا جائے، جسٹس فاروق شاہ کی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے درخواست فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس فاروق شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر کو بھجوادی ہے۔

وزیر اعظم کے عدلیہ سے متعلق بیان کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس کی ابتدائی سماعت جسٹس فاروق شاہ نے کی تاہم اب انہوں نے یہ درخواست چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر کو ارسال کردی ہے جس میں ان سے سفارش کی گئی ہے کہ درخواست کی سماعت کے لئے 2 رکنی بینچ تشکیل دیا جائے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم نواز شریف نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ججز سیکیورٹی خدشات کے باعث دہشت گردوں کے خلاف فیصلے کرنے سے ڈرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں