کراچی لانڈھی کی فیکٹری میں بھگدڑ مچنے سے متعدد خواتین بےہوش

فیکٹری میں بھگدڑ مچنے سے گھٹن پیدا ہوگئی جسکے باعث خواتین بےہوش ہوئیں، ترجمان ایکسپورٹ پراسیسنگ زون


ویب ڈیسک October 28, 2013
فیکٹری میں بھگدڑ مچنے سے گھٹن پیدا ہوگئی جسکے باعث خواتین بےہوش ہوئیں، ترجمان ایکسپورٹ پراسیسنگ زون فوٹو: ایکسپریس نیوز

لانڈھی کے ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں واقع فیکڑی میں بھگدڑ مچنے سے متعدد خواتین بےہوش ہوگئیں۔

ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کے ترجمان کے مطابق آج صبح گارمنٹ فیکٹری کے واش روم سے واپس آتے ہوئے ایک خاتون کی حالت خراب ہوگئی اور خاتون کی چیخ وپکار سے خواتین میں بھگدڑ مچ گئی اور کم گنجائش ہونے کے باعث فیکٹری میں گھٹن پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے خواتین بےہوش ہوگئیں جنہیں علاج کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں