ٹیکس وصولی ہدف میں کمی کے باوجود 47 ارب روپے کا شارٹ فال

نومبر میں 334 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں گذشتہ سال سے 17 فیصد زیادہ ہیں،شبر زیدی


Irshad Ansari December 01, 2019
334 ارب روپے مقرر کردہ 381ارب کے ہدف سے 47 ارب روپے کم ہیں،ذرائع ایف بی آر۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نومبر کیلئے ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں 30 ارب42 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود47 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ایف بی آر کا عبوری ریونیو شارٹ فال بڑھ کر211 ارب روپے سے تجاوز کرگیاجس میں صرف نومبرکے دوران 47 ارب روپے کا عبوی ریونیو شارٹ فال آیا ہے تاہم چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے نومبر کے دوران مجموعی طور پر 334 ارب روپے کی عبوری ٹیکس وصولیاں کی ہیں جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 17 فیصد زیادہ ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ 334 ارب روپے مقرر کردہ 381ارب روپے کے ہدف سے 47 ارب روپے کم ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف سے آئی ایم ایف سے طے شدہ اہداف حاصل نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات میں مزید اضافہ کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے کیونکہ ایف بی آر نے گذشتہ ماہ(نومبر)کے دوران اب تک 334 ارب10 کروڑروپے جبکہ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں اب تک مجموعی طور پر 1617ارب 60 کروڑروپے کی ٹیکس عبوری وصولیاں کی گئی ہیں۔

عبوری اعدادوشمار کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو رواں مالی سال کے پہلے پانچ (جولائی تا نومبر)کیلئے گذشتہ رات گئے تک مجموعی طور پر 1617 ارب60 کروڑروپے کی عبوری ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں جو کہ گذشتہ مالی سال 2018-19 کے دوران حاصل ہونیوالی1347 رب روپے کی ٹیکس وصولیوں سے اگرچہ 17 فیصد زیادہ ہیں مگر رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ(جولائی تا نومبر 2019)کیلئے مقرر کردہ 1829 ارب روپے کے ہدف کے مقابلہ میں211 ارب40 کروڑروپے کم ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے