سمیرا ملک کی نااہلی کا فیصلہ سن کر حمایتی چل بسا

سمیرا ملک کی نااہلی کا فیصلہ آنے پر حمایتی ریاض عدالتی احاطے میں گر کر بےہوش ہوگیا اوراسپتال پہنچنے سے قبل ہی چل بسا

سمیرا ملک کی نااہلی کا فیصلہ آنے پر حمایتی ریاض عدالتی احاطے میں گر کر بےہوش ہوگیا اوراسپتال پہنچنے سے قبل ہی چل بسا۔ فوٹو : فائل

سپریم کورٹ میں سمیرا ملک کے خلاف فیصلہ آنے پر ان کا ایک حمایتی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔


سپریم کورٹ میں جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ آنے کے بعد سمیرا ملک کے شوہر کے ساتھ آنے والا ایک حمایتی ریاض دل پر ہاتھ رکھتے ہوئے عدالتی احاطے میں گر کر بےہوش ہوگیا جس کے بعد وہاں موجود افراد نے اسے اٹھا کر فوری طور پر پولی کلینک اسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے ریاض کی موت حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوئی اور وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی انتقال کرگیا تھا۔

واضح رہے کہ آج صبح چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے جعلی ڈگری کیس میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والی رکن قومی اسمبلی سمیرا ملک کو نااہل قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف فوجداری مقدمہ چلانے کا حکم دیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story