آرمی چیف کی بیجنگ میں چینی عسکری قیادت سے ملاقاتیں سیکیورٹی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال

ملاقاتوں میں مختلف امور پر وسیع ترباہمی تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔


ویب ڈیسک October 28, 2013
ملاقاتوں میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال اوردونوں ممالک کی جانب سے اسٹرٹیجک استحکام کے لئے ممکنہ کردار ادا کرنے پر بھی بات کی گئی۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی آج 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہوئے اور وہاں پہنچ کر عسکری قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال اوردونوں ممالک میں اسٹرٹیجک استحکام کے لئے ممکنہ کردار ادار کرنے پر بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے دورے میں آ رمی چیف نے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن جنرل فان چنگ لان اور پبلک سیکیورٹی کے وزیر جووشنگ کن سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، آرمی چیف نے حکومت اور پاکستانی عوا م کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور پاکستان کی ہمیشہ مدد کرنے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا، چین میں ہونے والی ملاقاتوں میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال اوردونوں ممالک کی جانب سے اسٹرٹیجک استحکام کے لئے ممکنہ کردار ادا کرنے پر بھی بات کی گئی، ملاقاتوں میں مختلف امور پر وسیع ترباہمی تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس سے قبل آرمی چیف ایگزیکٹو وائس منسٹر برائے امور خارجہ زانگ یی سو کے استقبالئے اور پیپلز لبیریشن آرمی کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ہوو شوسن کے عشائیے میں گیسٹ آف آنر تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں