پاکستان کی کثیر رنگی ثقافت قومی اتحاد و ہم آہنگی کی بنیاد ہے بلاول بھٹو

سندھی ثقافت قدیم انڈس سویلائیزیشن اور اسلامی تہذیب کا خوبصورت امتزاج ہے، بلاول بھٹو


ویب ڈیسک December 01, 2019
سندھی ثقافت قدیم انڈس سویلائیزیشن اور اسلامی تہذیب کا خوبصورت امتزاج ہے، بلاول بھٹو فوٹو: فائل

QUETTA: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کثیر رنگی ثقافت اعلیٰ خوبیوں، زندگی سے بھرپور اور قومی اتحاد و ہم آہنگی کی بنیاد ہے۔

یوم سندھی ثقافت کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ سمیت پورے ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ثقافت کے بغیر قوم کا تصور رنگ و خوشبو کے بغیر پھول کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کثیر رنگی ثقافت اعلیٰ خوبیوں، زندگی سے بھرپور اور قومی اتحاد و ہم آہنگی کی بنیاد ہے، سندھی ثقافت قدیم انڈس سویلائیزیشن اور اسلامی تہذیب کا خوبصورت امتزاج ہے، سندھی ثقافت وادیِ مہران کے لوگوں کی انسانیت دوستی، ملنساری اور دلیرانہ مزاج کی آئینہ دار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں