برطانیہ میں سمندری طوفان اور بارشوں سے معمولات زندگی شدید متاثر 9 افراد ہلاک 200 سےزائد زخمی

طوفان کے باعث لاکھوں گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل، ٹرین سروس معطل جبکہ درجنوں پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

طوفان کے دوران بارش اور اس کے نتیجے میں سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا خدشہ ہے،برطانوی محکمہ موسمیات، فوٹو: اے ایف پی

برطانیہ میں سمندری طوفان کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں جبکہ مختلف واقعات میں 9 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان ''جیوڈ'' نے فرانس کے شمالی علاقوں کے بعد برطانیہ کے جنوبی علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، 99 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں نے جہاں سیکڑوں مکانات کو نقصان پہنچایا وہیں بجلی اور مواصلاتی نظام کو بھی شدید متاثر کیا، متاثرہ علاقوں میں واقع لاکھوں گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے کےلئے ٹرین سروس کو معطل جبکہ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے درجنوں پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے حالیہ سمندری طوفان کو گزشتہ 10 برسوں میں آنے والا سب سے شدید طوفان قرار دیتے ہوئے موسلا دھار بارش اور اس کے نتیجے میں سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، طوفان کے نتیجے میں پیش آنے والے واقعات میں اب تک 9 افراد کی ہلاکت جبکہ 200 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

Load Next Story