پاکستان کے فرحان زمان نے شکاگو اسکواش اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

فائنل میں فرحان زمان نے اپنے حریف کو 11-9، 11-7، 5-11، 2-11 اور 4-8 سے شکست دے دی۔


ویب ڈیسک October 28, 2013
فرحان زمان اب فیونکس اوپن کے لئے کورٹ میں اتریں گے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے فرحان زمان نے شکاگو اسکواش اوپن جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

امریکی شہر شکاگو میں ہونے والے اسکواش مقابلوں کے فائنل میں پاکستان کے فرحان زمان کا مقابلہ میکسیکو کے ایرک گالویز سے ہوا، میکسیکن کھلاڑی میچ کے 55ویں منٹ میں ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے فرحان زمان نے حریف کو 11-9، 11-7، 5-11، 2-11 اور 4-8 سے شکست دے دی۔

رواں سال تیسرا ٹائٹل جیتنے والے فرحان زمان اب فیونکس اوپن کے لئے کورٹ میں اتریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں