دنیا کے درازقد ترک شہری کو خوابوں کی شہزادی مل گئی
سلطان کوسن کی خوابوں کی ملکہ مروی دیبو کا قد5 فٹ اور ساڑھے7 انچ ہے اور ان کا تعلق شام کے قصبے حساکا سے ہے۔
KARACHI:
دنیا کے سب سے دراز قد ترک شہری سلطان کوسن کو بھی بلآخر اپنے خوابوں کی شہزادی مل گئی اور وہ 20 سالہ شامی دوشیزہ کو بیاہ لائے۔
جہاں پست قد لوگوں کے لیے رشتوں کا حصول مشکل ہوتا ہے وہیں دراز قد افراد کی مشکلات بھی ان سے کم نہیں ہوتیں لیکن 8 فٹ اور 3 انچ لمبے ترک شہری سلطان کوسن اس معاملے میں خاصے خوش نصیب ثابت ہوئے۔ ترک میڈيا کے مطابق سطان کوسن کا کہنا ہے کہ وہ مروی دیبو سے شادی کے بعد کافی خوش اور خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین انسان سمجھتے ہیں اور ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں جن کے ذریعے وہ اپنے احساسات کا اظہار کرسکیں۔
سلطان کوسن کی خوابوں کی ملکہ مروی دیبو کا قد 5 فٹ اور ساڑھے 7 انچ ہے اور ان کا تعلق شام کے قصبے حساکا سے ہے۔ مروی دیبو کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ان یہ خوشی کبھی ختم نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ سلطان کوسن کو 2009 میں عالمی سطح پر اس وقت شہرت ملی جب گنیز ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کا سب سے درازقد انسان قراردیا۔ سلطان کوسن کے قد کے مسلسل بڑھے کی وجہ ٹیومر تھا جس کا امریکی ڈاکٹروں نے 2010 میں علاج کیا تھا۔