افغانستان میں دھماکے میں ملوث مبینہ ملزم کو مقامی افراد نے تشدد کرکے ہلاک کرڈالا

غصے سے بھرے ان افراد نے اس شخص کو لاٹھیوں اور پتھروں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اسے 200 گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔


AFP October 28, 2013
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ شخص طالبان کا ساتھی تھا اور اس نے یہ دھماکا کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

افغانستان کے صوبہ غزنی میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں ملوث مبینہ شخص کو مقامی افراد نے پکڑ کر پتھر مارمار کر لہولہان کردیا اورپھرگولیاں مار کرہلاک کردیا۔

صوبہ غزنی کے نائب گورنر محمد علی احمدی نے بتایا کہ بم دھماکے کے بعد مقامی افراد نے اس شخص کو اپنے گھر کے قریب واقع پولٹری فارم میں چھپا پایا اور اس کے ہاتھ میں بم کا ریموٹ کنٹرول تھا، غصے سے بھرے ان افراد نے اس شخص کو لاٹھیوں اور پتھروں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اسے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ شخص طالبان کا ساتھی تھا اور اس نے یہ دھماکا کرنے کا اعتراف کیا تھا تاہم سرکاری ذرائع اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی۔

واضغ رہے کہ گزشتہ روز صوبہ غزنی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے بس میں سوار 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں زیادہ تعداد بچوں اورخواتین کی شامل تھی جو شادی میں شرکت کےلئے جا رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں