تحریک انصاف نے حامد خان کی بنیادی رکنیت معطل کردی

حامد خان سے 7 دن میں جواب طلب، جواب نہ دینے کی صورت میں پارٹی سے بے دخل کیا جائے گا، نوٹس


ویب ڈیسک December 01, 2019
حامد خان سے 7 دن میں جواب طلب، جواب نہ دینے کی صورت میں پارٹی سے بے دخل کیا جائے گا، نوٹس

پاکستان تحریک انصاف نے حامد خان کی بنیادی رکنیت معطل کردی ۔

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے پارٹی رکن اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ حامد خان کو شو کاز نوٹس جاری کردیا اور ان کی بنیادی رکنیت بھی معطل کردی ہے۔ حامد خان پر جھوٹے بیانات کے ذریعے پارٹی کو بدنام کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ حامد خان نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں پارٹی اور چئیر مین سے متعلق من گھڑٹ بیانات دئیے، حامد خان کے بیانات سے پارٹی ممبران اور ورکرز کو ٹھیس پہنچی، پارٹی چئیرمین پر الزام تراشی کے ذریعے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی گئی۔

پی ٹی آئی نے حامد خان سے 7 دن میں جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ جواب نہ دینے کی صورت میں پارٹی سے بے دخل کیا جائے گا جب کہ حتمی فیصلے تک حامد خان کو میڈیا میں پارٹی مخالف بیانات دینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |