وزیراعظم كے كامیاب دورہ امریكا سے اپوزیشن كامایوس اورمنتشرہونا فطری ہے کامران مائیکل

اب ہرمہذب ملک سے ڈرون حملوں كے خلاف توانا آوازیں ابھررہی ہیں، وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ

پاكستان كے وقاراوراعتمادكی بحالی كاكریڈٹ وزیراعظم میاں نوازشریف كوجاتا ہے، کامران مائیکل۔ فوٹو: ایکسپریس

وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر كامران مائیكل نے كہا ہے كہ وزیراعظم میاں نوازشریف اپنے دورہ امریكا سے تمام اہم مقاصدحاصل كرنے میں كامیاب رہے۔


نمائندہ روزنامہ ایکسپریس کے مطابق کامران مائیکل کا کہنا ہے کہ اب ہرمہذب ملک سے ڈرون حملوں کے خلاف توانا آوازیں ابھررہی ہیں ، وزیراعظم كے كامیاب دورہ امریكا سے اپوزیشن كامایوس اورمنتشر ہونافطری ہے، اپوزیشن كی افواہ ساز فیكٹری نے كا م شروع كردیا مگرباشعور عوام ان افواہوں پر كان دھرنے كے لئے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاكستان كے وقاراوراعتمادكی بحالی كاكریڈٹ وزیراعظم نوازشریف كوجاتا ہے، وہ اپنے وسیع تجربات اورمشاہدات سے پاكستان كومستفیدكررہے ہیں ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے پاكستان كے لئے درست اوردوررس خارجہ پالیسی كاتعین كردیا، ماضی كے مقابلے میں آج پاكستان كے دوست زیادہ ہیں اوردوست ملكوں نے پاكستان كے قومی مفادات كی حفاظت كے لئے آوازاٹھائی ہے۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ گڈگورننس كے لئے ریاست كے مختلف شعبہ جات میں كامیاب پیشرفت خوش آئندہے۔
Load Next Story