دادو میں 11 سالہ لڑکی سنگسار وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

پولیس نے مقتولہ بچی کے والدین کو گرفتار کرکے سرکار کی مدعیت میں 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے


ویب ڈیسک December 01, 2019
پولیس نے مقتولہ بچی کے والدین کو گرفتار کرلیا۔ فوٹو : ایکسپریس ٹریبیون

دادو میں 11 سالہ لڑکی کو سنگسار کرنے کا واقعہ سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لیکر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

دادو کے علاقے کاچھو میں 21 نومبر کو مبینہ طور پر کاروکاری کے الزام میں 11 سالہ کمسن بچی کو پتھر مارکر بے دردی سے قتل کرنے کا واقعہ سامنے آیا تھا جب کہ علاقے میں بھی بچی کو کاروکاری کے الزام میں سنگسار کرکے قتل کرنے کے حوالے سے خبریں سامنے آئیں۔

تحقیقات شروع ہونے کے بعد نماز جنازہ پڑھانے والے مولوی نے واہی پاندھی کے مقامی صحافیوں اور پولیس کے پاس پہنچ کر بچی کے قتل کا انکشاف کیا جس کے بعد پولیس نے مقتولہ بچی کے والد علی بخش رند اور ماں کو گرفتار کرلیا ہے۔

بچی کے والدین نے بیان دیا کہ ان کی بیٹی پہاڑیوں میں کھیل رہی تھی اوپر مٹی کا تودہ گرنے سے جاں بحق ہوئی تاہم سرکار کی مدعیت میں 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 11 سالہ بچی کو مبینہ کاروکاری کے الزام میں قتل کرنے کے معاملہ کا نوٹس لیکر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |