ترکی سے لیز پر لیا گیا طیارہ پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل
رواں ماہ ایک اوراے 320 طیارہ پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل کیا جائے گا
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے ترکی سے لیز پر لیا گیا طیارہ فضائی بیڑے میں شامل کرلیا۔
قومی ایئر لائن نے اپنے فضائی بیڑے میں ایک اور نئے طیارے کا اضافہ کر دیا، ترکی سے ڈرائی لیزپر حاصل کئے گئے 320 ساختہ طیارے کو پی آئی اے اصفہانی ہینگرمیں قومی پرچم سے مزئین کر دیا گیا، شعبہ انجینئرنگ کی جانب سے طیارے کا مکمل رنگ و روغن تبدیل کرنے کے بعد پروازوں کے لیے حتمی شکل دے دی گئی۔
رواں ماہ ایک اوراے 320 طیارہ پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل کیا جائے گا، پی آئی اے نے ترکی سے دو طیارے لیز پر لینے کا معاہدہ کیا ہے، جس کے ابتدائی مرحلے میں مذکورہ گذشتہ دنوں پی آئی اے انتظامیہ کے حوالے کیا گیا، تزئین وآرائش کردہ طیارہ بہت جلد کمرشل پروازوں پر آپریٹ کیا جائے گا، نئے طیاروں کے حصول کے بعد قومی ایئر لائن کے فضائی بیڑے میں شامل جہازوں کی تعداد 36 ہوگی۔