ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ 2 افسران زخمی

پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک December 01, 2019
پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا، آئی ایس پی آر

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 افسران زخمی ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 افسران زخمی ہوئے جن میں ایک میجر اور ایک کیپٹن شامل ہے۔



یہ بھی پڑھیں :شمالی وزیرستان میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ

ترجمان کے مطابق بھارتی فوج نے رکھ چکری، راولہ کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور مارٹر گولے فائر کیے، پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں