اے این پی نے صوبے کو بیچا ہے اور سپریم کورٹ اس کرپشن کا نوٹس لے پرویز خٹک

اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے وزیر اعلیٰ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اعظم ہوتی نےاس پارٹی کی کرپشن کا ثبوت بھی دے دیاہے لہذاٰ سپریم کورٹ کو اے این پی کی کرپشن کا نوٹس لینا چاہئیے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا فوٹو: این این آئی

اعظم ہوتی کے اے این پی پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک نے اے این پی کو اسمبلی میں آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اے این پی نے صوبے کو بیچا ہے اور سپریم کورٹ پارٹی کی کرپشن کا نوٹس لے۔


خیبرپختونخوا اسمبلی کااجلاس شروع ہوا توحکومتی اوراپوزیشن ارکان نےایک دوسرے پرالزامات کےتیر برسانے شروع کردئیے، پہلےتواپوزیشن ارکان نےترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر ہنگامہ کیا اورنشستوں پرکھڑے ہو کر شور شرابا کرتے رہے پھروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا میدان میں آئےاوراپوزیشن کو کھری کھری سناتےہوئےکہا کہ اے این پی نے صوبے کو بیچا ہے، اعظم ہوتی نےاس پارٹی کی کرپشن کا ثبوت بھی دے دیاہے لہذاٰ سپریم کورٹ کو اے این پی کی کرپشن کا نوٹس لینا چاہئیے۔ بعدمیں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے وزیر اعلیٰ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

سردار حسین بابک نے کہا کہ صوبے کے وزیراعلیٰ نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کتنے بڑے آدمی ہیں، انہوں نے اسمبلی میں اے این پی کو گالیاں دیں جو سیاسی انتقام ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 31 اکتوبرتک ملتوی کردیا گیا ہے اور آئندہ اجلاس میں بھی اراکین کو ملنے والے ترقیاتی فنڈز پر بحث متوقع ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story