شمالی وزیرستان میں ایف سی چیک پوسٹ پرفائرنگ سےلانس نائیک شہید 2 دہشتگرد ہلاک

فائرنگ کے تبادلے میں 2 ایف سی اہلکار زخمی بھی ہوئے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک December 01, 2019
فائرنگ کے تبادلے میں 2 ایف سی اہلکار زخمی بھی ہوئے، فوٹو: آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک محمد عمران شہید جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایف سی کے لانس نائیک محمد عمران شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔



ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشتگرد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے 31 سالہ محمد عمران کا تعلق جمرود سے تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں