طلبا یونین کی بحالی کے لیے جامع ضابطہ اخلاق متعارف کرائیں گے وزیراعظم

بدقسمتی سے پاکستان میں طلباء یونینز پرتشدد ہو گئی ہیں، وزیر اعظم


ویب ڈیسک December 01, 2019
طلباء یونینز کی تشکیل کے لئے جامع کوڈ آف کنڈکٹ لائیں گے ان پر سختی سے عمل درآمد بھی ہوگا، عمران خان ۔ (فوٹو : فائل)

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں طلباء یونینز پرتشدد ہو گئی ہیں اور پرتشدد طلباء یونینز کیمپس کا تعلیمی ماحول تباہ کرتی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یونیورسٹیاں ملک میں مستقبل کے رہنما تیار کرتی ہیں جب کہ طلباء تنظیمیں مستقبل کے لیڈرز بنانے میں اہم ہوتی ہیں، بدقسمتی سے پاکستان میں طلباء یونینز پرتشدد ہوگئی ہیں اور پرتشدد طلباء یونینز کیمپس کا تعلیمی ماحول تباہ کرتی ہیں۔



عمران خان نے کہا کہ ہم بین الاقوامی جامعات میں جاری بہترین مثالوں سے استفادہ کرتے ہوئے ایک جامع اور قابلِ عمل ضابطہ اخلاق (کوڈ آف کنڈکٹ) متعارف کرائیں گے تاکہ طلبا یونین کی بحالی اور سرگرمی شروع ہو اور وہ ملک کی نوجوان نسل کو سنوارنے اور مستقبل کے رہنماؤں کی فراہم میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں