وزیر خارجہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے

خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں وزیر خارجہ کا دورہ سری لنکا خصوصی اہمیت کا حامل ہے


ویب ڈیسک December 01, 2019
خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں وزیر خارجہ کا دورہ سری لنکا خصوصی اہمیت کا حامل ہے (فوٹو: فائل)

QUETTA: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے، بندرا نائیکے انٹرنیشنل ائیر پورٹ کولمبو پہنچنے پر وزارت خارجہ سری لنکا کے ایڈیشنل سیکریٹری ایمبیسڈر پی سلوراج اور پاکستانی ہائی کمیشن کے اعلیٰ حکام نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

وزیر خارجہ کل سری لنکا کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، وہ سری لنکا کے نومنتخب صدر، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے اور منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کریں گے۔

وزیر خارجہ اپنے مختصر دورہ سری لنکا کے دوران میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے اور خطے کی صورتحال اور اہم علاقائی امور پر پاکستان کا موقف بیان کریں گے۔

خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں وزیر خارجہ کا دورہ سری لنکا خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں