لوڈشیڈنگ کم ہوگئیجلد مہنگائی پرقابو پالیں گےاحمد مختار
شہباز شریف پہلے الیکشن تو لڑیں پھر بجلی بھی ٹھیک کرلیں،گجرات میں میڈیا سے گفتگو۔
وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ الیکشن موزوں وقت پر ہوں گے حکومت نے فی الحال کوئی تاریخ مقرر کرنے کا اعلان نہیں کیا، اس وقت ارسلان افتخار اور این آر او کیس کی سماعت ہو رہی ہے اور کیسوں کی صورتحال بھی روزانہ تبدیل ہو رہی ہے، لوگ پریشان ہیں کہ کیا ہو رہا ہے، حکومت خط لکھنے کے متعلق حل تلاش کر رہی ہے تاہم خط لکھنے یا نہ لکھنے کا حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیپلزپارٹی گجرات کے صدر رضوان دلدار کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ میں کمی واقع ہوئی ہے، مہنگائی پر بھی جلد قابو پالیں گے، این اے 105سے الیکشن لڑنے کے فیصلہ پر قائم ہوں مگر اس حوالے سے صدر زرداری جو بھی فیصلہ کریں گے مجھے قبول ہو گا۔ انھوں نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ پہلے الیکشن تو لڑیں بعد میں بجلی بھی ٹھیک کر لیں۔
ثناء نیوز، آن لائن کے مطابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فیصل رضا عابدی اور شرجیل میمن پارٹی کی نہیں اپنی سیاست کر رہے ہیں، دونوں پر پارٹی کا کنٹرول نہیں ہے۔ فیصل مختار کے پی پی 111سے الیکشن لڑنے کے بارے میں اعلان قبل ازوقت ہے۔ ان کا کہنا تھا بھارت سے توانائی کے حصول کیلیے بات چیت جاری ہے جبکہ کوریا نے پاکستان میں ڈیم بنانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔