خیبرپختونخوا کابینہ توسیع میں تاخیر مولانا کا دھرنا رکاوٹ بنا

وزیراعظم نے توسیع کااختیاروزیراعلیٰ کو دیدیا، ارکان اسمبلی کی نظریں محمودخان پرجم گئیں

وزیراعظم نے توسیع کااختیاروزیراعلیٰ کو دیدیا، ارکان اسمبلی کی نظریں محمودخان پرجم گئیں فوٹو: فائل

سیاسی بحرانوں کے باعث خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔

وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے باوجودکابینہ کی منظوری نہ دی جاسکی، کابینہ میں منظوری کے حوالے ارکان اسمبلی کی نظریں وزیراعلی پرجم گئیں، خیبرپختونخوا کابینہ چودہ وزراء، تین مشیر، دو معاون خصوصی پر مشتمل ہے لیکن کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ بار بار التواء کا شکار ہورہا ہے۔


کابینہ میں توسیع کی وزیراعظم عمران خان دے چکے ہیں جبکہ کابینہ میں ارکان کو شامل کرنے کا اختیار وزیراعلی کو دیا گیا ہے لیکن مولانا فضل الرحمن کے دھرنے سمیت پے درپے سیاسی بحرانوں کے باعث کابینہ میں توسیع التواء کا شکار ہورہی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ارکان کی ممکنہ ناراضگی بھی رکاوٹ کا سبب بن رہی ہے، کابینہ سے محروم رہ جانیوالے ارکان کو ڈیڈک چیئرمین اور سپیشل اسسٹنٹ اور پارلیمانی سیکریٹری کی پیشکش کی جارہی ہے بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک کابینہ میں توسیع کا امکان ہے۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }