پاکستان میں زائد نرخ دربارصاحب آئے بھارتی یاتری ٹماٹر اورپیازساتھ لائے
پاکستان میں گردواروں کی مثالی دیکھ بھال کی جاتی ہے، یاتری
ISLAMABAD:
کرتارپور راہداری سے سکھ یاتری ٹماٹر لیکر گردوارہ بابا گورونانک پہنچ گئے۔
بھارت سے آئے سکھ یاتری پاکستان میں ٹماٹروں کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر ٹماٹر لیکر آئے جسے لنگر میں استعمال کیا گیا، سکھ یاتریوں نے بتایا ٹماٹر بھارت میں 20روپے کلو اور پاکستان میں 400 روپے فروخت ہو رہا ہے ، ٹماٹر بیچنے کے لیے نہیں بلکہ لنگر میں حصہ ڈالنے کیلئے لائے ہیں۔
یاتری ادرک، سبز مرچ، لہسن اور پیاز بھی لائے تھے، دنیا بھر سے باباگورونانک کیلئے تحائف لاتے ہیں، کینیڈا سے آئے ایک یاتری نے کہا پاکستان میں گردواروں کی مثالی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔