عالمی باکس آفس پرفروزن ٹو کا راج برقرار

ایڈونچرسے بھرپورفلم نے دوہفتوں میں 73 کروڑ9 لاکھ ڈالرزکا کامیاب ترین بزنس کرلیا


ویب ڈیسک December 02, 2019
ریلیز کے پہلے ہی ہفتے فلم سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی بن گئی تھی۔

ریلیز کے دوسرے ہفتے بھی عالمی باکس آفس پر "فروزن ٹو" کا راج برقرار ہے۔

ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم "فروزن ٹو" کا ریلیز کے دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پرسحرطاری ہے۔ ایڈونچرفلم نے 73 کروڑ9 لاکھ ڈالرز کما کرنمبرون کی پوزیشن برقراررکھی۔

فلم کے سیکوئل میں "ایل سا" "اینا" "کرسٹوف" اور" اُولف" اپنی سلطنت کے قدیم رازوں کو جاننے کیلئے ایک نئے ایڈونچرپرنکل چکے ہیں۔

2013 میں 150 ملین ڈالرز کی لاگت سے تیار کی جانے والی فلم " فروزن " نے دو آسکر ایوارڈ جیتے تھے اور مجموعی طور پر ایک اشاریہ دو بلین ڈالرز کی کمائی کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں