شکیل آفریدی کے حوالے سے امریکا کو کوئی یقین دہانی نہیں کرائی وزیراعظم نوازشریف

امریکی صدر سے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ڈرون حملے پاکستانی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف ہیں، وزیراعظم نواز شریف


ویب ڈیسک October 28, 2013
پرامن اور مستحکم افغانستان کے حامی ہیں اور چاہتے ہیں کہ امریکا افغانستان سے نکلے تو امن قائم ہو، وزیراعظم نوازشریف۔ فوٹو : آن لائن

LONDON: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کو پکڑنے میں مدد کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے حوالے سے امریکا کوکسی بھی قسم کی کوئی یقین دہائی نہیں کرائی۔

پاکستان سے لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں پر امریکی صدر باراک اوباما کو دو ٹوک الفاط میں واضح کیا کہ ڈرون حملے پاکستان کی سالمیت اورخود مختاری پر حملہ ہیں اور ان حملوں کی وجہ سے طالبان کے ساتھ مذاکرات میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں، ڈرون حملے فوری بند ہونے چاہیئیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پر امن اور مستحکم افغانستان کے حامی ہیں اور چاہتے ہیں کہ امریکا افغانستان سے نکلے تو امن قائم ہو۔

وزیر اعظم نوز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے فیصلو ں میں خود مختار ہے اورشکیل آفریدی کے معاملے پر امریکی صدر کو کسی بھی قسم کی یقین دہانی نہیں کرائی، امریکی صدر کوواضح کر دیا کہ شکیل آفریدی کا معاملہ عدالت میں زیر بحث ہے اور اس معاملے میں عدالت سے ماورا کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔ کراچی میں بد امنی کےحوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن ضرور قائم ہو گا اور کراچی میں دوبارہ سے خوشحالی لانے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، کراچی کے حالات بتدریج بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |