مایا خان’’لپشٹک ویک شو‘‘ کی کیٹ واک اور گرینڈ فنالے میں شرکاء کا جوش وخروش

نادیہ حسین کی کیٹ واک ،حسن رضوی کے بلو ٹھمکا اور فضا علی کی دلکش اداؤں نے لائیو شو کو چار چاند لگا دیے۔


Cultural Reporter October 29, 2013
ایکسپریس نیوز کے مارننگ شو میں ’’لپشٹک ویک‘‘ میں دلہن بنی ماڈلز کا ایک انداز۔ فوٹو: ایکسپریس

ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے تیزی سے شہرت حاصل کرنے والا مایا خاں شو ان دنوں ناظرین میں مزید مقبولیت حاصل کررہا ہے۔

گزشتہ دنوں مایا خان کا لائیو شو ''لپشٹک ویک'' بہت عمدگی سے پیش کیا گیا،اس شو میں مشہور ماڈل نادیہ حسین کی عمدہ کیٹ واک، حسن رضوی کا بلو ٹھمکا، ادکارہ ماڈل فضا علی کی دلکش ادائیں نے شو کا چار چاند لگا دئے۔



مایا خان کے ''لپشٹک شو'' میں اس کے بہترین فارمیٹ سے سب ہی متفق نظر آئے اس موقع پرججز کے درمیان تکرار بھی ہوئی کچھ ناراض بھی نظر آئے لیکن ''گرینڈ فنالے'' نے سب کو حیران کردیا ، اس شو میں حصہ لینے والی اورنگی، کورنگی دومنٹ چورنگی اور ملیر کی بیوٹیشن نے اپنی میک اپ کے جادو سے سب کو حیران کردیا،گرانڈ فنالے میں اس وقت ٹوئسٹ آیا جب لائیو شو ختم ہونے کے باوجود نتیجہ کا اعلان نہیں کیا گیا



ایسے میں شو کے اختتامی لمحات سے قبل معروف بیوٹیشن امبر امبر طارق کی آمد ہوئی ،انھوں نے کہا ججز پر منحصر ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں،امبر طارق کے کہنے کے مطابق ججز نے اتفاق اور باہمی رائے سے فیصلے لائیو شو میں کرلینے چاہیے تھے، لیکن یہ سب کچھ دلچسپیاں اس شو کا حصہ تھیں شو میں ججز کے فیصلے کے مطابق ملیر سے آئیڈیل بیوٹی پارلر کو انعام کا حق دار قرار دیا گیا، مایا خان کے اس لائیو شو کا خوبصورت سیٹ سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |