ارم بخاری نیویارک فیشن شومیں بھارتی اداکاراؤں کے ساتھ جلوہ گر

بھارتی ڈیزائنرزستیا پال اورجوئے مترا نے پاکستان کی نمائندگی کے لیے مدعو کیا تھا، اداکارہ

نیویارک میں ہونے والے گرینڈ فیشن شو کے دوران پاکستانی ماڈل ارم بخاری غیرملکی ماڈلز کے ساتھ بھارتی ڈیزائنر ستیا پال اور جوئے مترا کے ڈریسز کی نمائش کر رہی ہیں ۔ فوٹو : فائل

معروف ماڈل ارم بخاری نیویارک میں ہونے والے گرینڈ فیشن شومیں بالی وڈ کی معروف اداکاراؤں کے ساتھ ریمپ پرجلوہ گر ہوگئیں۔

ڈیزائنر ستیاپال اورجوئے مترا کے تیارکردہ ملبوسات کوبالی وڈ اسٹارنرگس فخری اورسوہاعلی خان نے متعارف کروایا۔ شو مین امریکا، بھارت کی معروف ماڈلز نے بھی حصہ لیا۔ ارم بخاری نے نیویارک سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے ''ایکسپریس'' کوبتایاکہ بھارتی ڈیزائنرز نے مجھے خاص طورپر پاکستان کی نمائندگی کے لیے مدعو کیاتھا۔




یہ ایک گرینڈ شو تھا جس کا انعقاد نیویارک میںہوا اورابھی مزید شو مختلف امریکی ریاستوں میں کیے جائیں گے۔ اس شومیں جہاں ہندوستان، امریکا کی ماڈلز نے ریمپ پرواک کی تھی وہیں نرگس فخری اورسوہاعلی خاں نے بھی اپنے مخصوص انداز میں ملبوسات متعارف کروائے۔ یہ ایک اچھا تجربہ تھا اورمجھے امید ہے کہ آئندہ بھی ہمارے شوکامیاب جائینگے۔
Load Next Story