ادویہ کی خریداری کے اختیارات تعلقہ اسپتالوں کو سونپ دیے گئے

سندھ بھرمیں 23 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے بجٹ واپس


Nama Nigar October 29, 2013
وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ادویہ کی عدم فراہمی کا نوٹس لے لیا۔ فوٹو : فائل

سندھ بھر کے 23 اضلاع میں موجود ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے بجٹ کے اختیارات صوبے کے 20 سے زائد تعلقہ اسپتالوں کے حوالے کر دیے گئے۔

نوٹیفکیشن جاری، اب تعلقہ اسپتال کی انتظامیہ ادویہ خود خرید سکیں گی، ڈی ایچ او اور ایم ایس پریشانی کا شکار۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے بھر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے اجلاس میں ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں ادویہ کی عدم فراہمی کی شکایت کا نوٹس لے لیا۔



سیکریٹری ہیلتھ سندھ نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے سندھ بھر کے 23 سے زائد اضلاع میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز سے ادویہ کی خریداری کا بجٹ واپس لیتے ہوئے سندھ بھر کے تعلقہ اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو بجٹ فراہم کرنے کے احکام جاری کر دیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں