مطالبات منظورنہ ہوئے تو احتجاجی تحریک چلائیں گے ایپکا
آئندہ ایک ہفتے میں اس پرعمل نہیں کیا گیا تو سندھ بھر میں احتجاجی تحریک شروع کردی جائے گی، دوست علی شیخ
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن حیدرآباد پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ سندھ کی کوآرڈینیشن کمیٹی سندھ کے چیئرمین دوست علی شیخ نے کہا ہے کہ سیکریٹری پاپولیشن کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا ہے۔
اگرآئندہ ایک ہفتے میں اس پرعمل نہیں کیا گیا تو سندھ بھر میں احتجاجی تحریک شروع کردی جائے گی۔ یہ اعلان انھوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ میں ملازمین کے بنیادی17 مطالبات رکھے گئے ہیں،جن کو حل کر کے پاپولیشن ویلفیئرڈ پارٹمنٹ کی جانب سے ملازمین کو دیے جانے والا حدف پورا کیا جاسکے گا اور محکمہ ترقی کرے گا۔
پریس کانفرنس میں رسول بخش، عاشق علی بھنگر، حبیب اللہ بھٹی، سید عرفان علی اور میڈیم مرسلین اور دیگر بھی شریک تھے۔