ڈالر کی قدر بڑھنے کے باوجود ملک میں سونے کی قیمت کم ہوگئی
فی تولہ سونا 85050 روپے اور دس گرام سونا 72917 روپے کا ہوگیا
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا جب کہ صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 150 روپے اور 128 روپے کی کمی ہوئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا اور ڈالر 155 روپے 23 پیسے سے بڑھ کر 155 روپے 28 پیسے پر بند ہوا، تاہم دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں 150 روپے اور 128 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 85 ہزار 50 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 72 ہزار 917 روپے ہوگئی۔