حلقہ بندیاں مکمل کھپرو کو میونسپل کا درجہ دیدیا گیا

4 نئی یوسیز شامل، ووٹرز کی تعداد 35 ہزار سے زائد ہوگئی، فہرستیں آویزاں.


Nama Nigar October 29, 2013
حلقہ بندیوں پر اعتراضات کے لیے کھپرو کے عوام کے لیے کسی کوبھی فوکل پرسن تعینات نہیں کیا گیا۔ فوٹو:فائل

بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے کھپرو کو میونسپل کا درجہ دیکر 4 یونین کونسلوں کا اضافہ کردیا گیا۔

انتظامیہ نے فہرستیں ٹائون کمیٹی میں آویزاں کردیں۔ حلقہ بندیوں پر اعتراضات کے لیے عوام کے لیے کوئی سینٹر قائم نہیں کیا جاسکا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں مجوزہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سکندر علی خشک نے 1998 کی مردم شماری کے مطابق یونین کونسل کھپرو کو میونسپل کا درجہ دیکر 4 نئی یونین کونسلوں کا اضافہ کرکے 12 یونین کونسل پر مشتمل تعلقہ بنادیا ہے۔



نئی حلقہ بندیوں کے مطابق میونسپل کمیٹی کھپرو 35819 ووٹرز پر مشتمل اور یونین کونسلیں ہتھنگو، کھوڑی، قاضی فیض، محمد راجڑ، کامل ہنگورو، حاجی ہاشم مری، سمن شاہ اور محمد حنیف راجڑ بنادی گئی ہیں۔ انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے لیے فہرستیں ٹائون کمیٹی میں آویزاں کردی ہیں جبکہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات کے لیے کھپرو کے عوام کے لیے کسی کوبھی فوکل پرسن تعینات نہیں کیا گیا اور اسسٹنٹ آفس اور مختار کار آفس کا عملہ لاعلم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں