بورڈ میں سیاسی عمل دخل تک معاملات ٹھیک نہیں ہوسکتے عاقب جاوید

عمران خان سینئر کی ٹیم میں سلیکشن کیسے ہوگئی، سابق کرکٹر کا سلیکٹر سے سوال


Sports Reporter December 02, 2019
عمران خان سینئر کی ٹیم میں سلیکشن کیسے ہوگئی، سابق کرکٹر کا سلیکٹر سے سوال

سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ جب تک کرکٹ بورڈ میں سیاسی عمل دخل ہوگا، اس وقت تک معاملات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔

میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے انتخاب کا ایک طریقہ کار وضح ہونا چاہیے، پلیئرز کو معلوم ہونا چاہیے کہ جو اتنے رنز بنائے گا، اس کا سٹرائیک ریٹ یہ ہوگا، پھر ہی ہم اس کا انتخاب کریں گے، میرا سوال یہ ہے کہ عمران خان سینئر کی ٹیم میں سلیکشن کیسے ہو گئی۔

ماضی کے فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ معاملات اس وقت تک ٹھیک نہیں ہو سکتے جب تک کرکٹ بورڈ میں سیاسی عمل دخل ہوگا، انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ آپ ایک بورڈ آف گورنرز بنائیں جس پر کسی بھی حکومت کے آنے جانے کا کوئی اثر نہ پڑے، یہ بورڈ پالیسیاں بنائے اور ہر کوئی اس پر عمل درآمد کرنے کا پابند بھی ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔