او جی ڈی سی ایل کی نجکاری نہیں ہونے دیں گےچوہدری اکرم

مسلم ممالک میں بد امنی پھیلا کر قدرتی وسائل پر قبضے کی عالمی سازش کی جا رہی ہے.

بین الاقوامی سازش ہے کہ شام، افغانستان اور عراق میں بد امنی پیدا کرکے قدرتی وسائل پر قبضہ کر لیا جائے.

آئل اینڈگیس ڈیولپمنٹ کمپنی ایمپلائیز یونین کے مرکزی صدر چوہدری اکرم نے کہا ہے کہ او جی ڈی سی ایل کی نجکاری بین الاقوامی سازش کا حصہ ہے۔


جسے ہم ماضی کی طرح کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سازش ہے کہ شام، افغانستان اور عراق میں بد امنی پیدا کرکے قدرتی وسائل پر قبضہ کر لیا جائے۔ دنیا میں تیل اور گیس فیلڈ کی نجکاری صرف سرمایہ داروں کو نوازنے کی کوشش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کی کوشش ماضی میں بھی کی گئی جو ناکام رہی، اب بھی ملک کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
Load Next Story