بورڈ نے عامر میں دلچسپی پر وضاحتیں دینا شروع کردیں

کیس سلمان اورآصف سے مختلف ہے،قانونی امداد فراہم نہیں کررہے،قانونی مشیر


Sports Desk October 29, 2013
نوجوان بولر کے اصلاحی پروگرام میں شرکت پر برطانوی ماہر کی خدمات حاصل کیں۔قانونی مشیر۔ فوٹو: فائل

پی سی بی نے عامر میں دلچسپی پر وضاحتیں دینا شروع کردیں۔

ان کے کیس کو سلمان بٹ اور آصف سے مختلف قرار دے دیا، بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی کہتے ہیں کہ سزا یافتہ کرکٹر کو قانونی امداد فراہم نہیں کررہے، نوجوان بولر کے اصلاحی پروگرام میں شرکت پر برطانوی ماہر کی خدمات حاصل کیں۔ تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں پابندی اور جیل کی سزا بھگتنے والے عامر کو بچانے کیلیے پی سی بی کافی متحرک ہے، اس پر دنیائے کرکٹ میں کافی حیرت ظاہر کی جارہی ہے جبکہ بورڈ نے اس بارے میں وضاحتیں پیش کرنا شروع کردی ہیں، قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ محمد عامر کا معاملہ دیگر2کرکٹرز سلمان بٹ اور محمد آصف سے یکسر مختلف ہے۔



انھوں نے اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کرنے کے بعد آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے مکمل تعاون کیا،اس پورے معاملے میں ان کے حق میں جانے والی سب سے اہم بات ان کی عمر ہے۔ عامر کے لیے برطانوی قانون دان کی خدمات حاصل کرنے کے بارے میں تفضل رضوی نے کہاکہ یہ تاثر درست نہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کسی سزایافتہ کرکٹر کو قانونی مدد فراہم کر رہا ہے، پی سی بی کسی بھی ایسے کرکٹر کو قانونی مدد فراہم نہیں کرسکتا جو کرپشن کے الزامات کا سامنا کر رہا ہو، البتہ عامر کا معاملہ اس لیے مختلف ہے کہ وہ آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے بحالی پروگرام سے گزر رہے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ میں ان کی واپسی کے قانونی راستے تلاش کرنے کے لیے برطانوی قانون دان کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں