ڈیوڈ وارنر کی جانب سے بچے کو تحفے میں دیے جانے والے ہیلمٹ کا تنازع حل

بچے نے ہیلمٹ ساؤتھ آسٹریلیا میوزیم کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


Sports Reporter December 03, 2019
بچے نے ہیلمٹ ساؤتھ آسٹریلیا میوزیم کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

QUETTA: ڈیوڈ وارنر کی جانب سے تحفے میں دیے جانے والے ہیلمٹ کا تنازع حل ہوگیا۔

آسٹریلوی اوپنر نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف 335رنز کی اننگز کے دوران اپنا ہیلمٹ ایک لڑکے کو دے دیا تھا، جس کے بارے میں سوشل میڈیا میں چرچا رہا کہ اصل میں یہ کسی اور بچے کو دیا گیا، منتظمین نے ویڈیوز دیکھ کر واضح کیا کہ اس ضمن میں کوئی گڑبڑ نہیں ہوئی، بچے نے ہیلمٹ ساؤتھ آسٹریلیا میوزیم کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب دوسرے دعویدار بچے کا بھی دل رکھنے کیلیے اس کی ٹیم کے ساتھ ملاقات کرا دی گئی، اس موقع پر دستخط شدہ بیٹ بھی تحفے میں دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔