بلدیاتی ادارے عزاداران کو سہولت فراہم کریںسفیان یوسف
امام بارگاہوں اور مجالس کے مقامات کی صفائی کے انتظامات جلد مکمل ہونگے،آفاق سعید
LONDON:
رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران علمائے کرام ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کردار ادا کریں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے محرم الحرام کے حوالے سے لیاقت آباد زون میں منعقدہ علما کرام و منتظمین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی ریحان ظفر ، عظیم فاروقی اور میونسپل کمشنر وسطی آفاق سعید ، کے ایس سی، واٹر بورڈ اور پولیس کے افسران بھی موجود تھے،انھوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات اور محرم الحرام میں عزاداران کو بہتر سہولتیں فراہم کریں۔
میونسپل کمشنر وسطی آفاق سعید نے اراکین اسمبلی اور علما اور امام با رگاہوں کے منتظمین کو بتایا کہ محرم کے دوران امام بارگاہوں اور مجالس کے مقامات پر صفا ئی، تجاوزات کے خاتمے ، سڑکوں کی استر کاری اور روشنی کے انتظام کا کام جلد مکمل ہوجائے گا،میونسپل کمشنر نے افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے راستوں پر انتظامات کے ساتھ سا تھ امام بارگاہوں کے اطراف صفائی اور سیوریج کے کام پر خصوصی توجہ دی جا ئے، اجلاس میں بلدیہ وسطی کے افسران محمد اسلم خان ، ناصر خان ، ندیم حیدر، محمد اقبال ، محمد اصغر نے شرکت کی۔