آسٹریلوی کنڈیشنز ہمیشہ کی طرح مشکل تھیں مصباح الحق

وہاب ریاض اورمحمد عامرکے نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان بولرز پر انحصارکرنا مجبوری تھی، ہیڈ کوچ


ویب ڈیسک December 03, 2019
سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز آسان نہیں ہوگی، مصباح الحق: فوٹو: فائل

ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کنڈیشنزہمیشہ کی طرح مشکل تھیں۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق نے انٹرویوکے دوران کہا کہ آسٹریلوی کنڈیشنزہمیشہ کی طرح مشکل تھیں، وہاب ریاض اورمحمد عامرکے نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان بولرز پر انحصارکرنا مجبوری تھی، ہمارے بولرز آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں نہیں لاسکے۔

مصباالحق نے کہا اظہرعلی، یاسر شاہ اور محمد عباس کی فارم تشویشناک ہے اورسری لنکا کے خلاف ہوم سیریز آسان نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو اننگز اور 48 رنز سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں