پاکستان ایران مخالف عناصر کیخلاف کارروائی کی اجازت دےتہران

پاکستان وضاحت کرے کہ وہ ایسے عناصر کی حمایت کررہا ہے یا نہیں ،چیئرمین قومی سلامتی کمیٹی


این این آئی/Online October 29, 2013
سرحد پر دہشتگردی کے واقعے پر پاکستانی ہم منصب سے بات کرونگا ، وزیرخارجہ جواد ظریف فوٹو : فائل

ایرانی اراکین پارلیمنٹ نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ دوطرفہ سیکیورٹی معاہدے کا احترام اور اپنی سرزمین پر موجود ایرانی مخالف عناصر کیخلاف ایرانی فورسز کو کارروائی کی اجازت دے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے قومی سلامتی اور خارجہ کے چیئرمین الہ دین بروجردی نے پاک ایران سرحد پر17 بارڈر سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس معاملے کی وضاحت کرنا ہوگی کہ کیا۔



وہ ایسے عناصر کی حمایت کررہا ہے یا نہیں؟ اور اگر ایران مخالف ایسے عناصر کو پاکستان کا تعاون حاصل نہیں تو ایرانی فورسز کو ان کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں