نیب لاہور کا شہباز شریف کے تمام اثاثے منجمد کرنے کا حکم

منجمد کیے جانے والے اثاثوں میں ایبٹ آباد، جوہر ٹاؤن، چنیوٹ اور ڈیفنس فیز 5 لاہور کی پراپرٹیز شامل ہیں، ذرائع


ویب ڈیسک December 03, 2019
منجمد کیے جانے والے اثاثوں میں ایبٹ آباد اور جوہر ٹاؤن کی پراپرٹیز شامل ہیں، ذرائع۔ فوٹو: فائل

نیب لاہور نے شہباز شریف کے تمام اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے تمام اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں، منجمد کیے جانے والے اثاثوں میں لاہور کی 96 ایچ اور 86 ایچ ماڈل ٹاؤن کی پراپرٹی سمیت ایبٹ آباد ڈانگہ گلی میں 9 کنال کا پلاٹ اور ہرہ پور میں 2 پراپرٹیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جوہر ٹاؤن میں 13 پراپرٹیاں، چنیوٹ میں 2 پراپرٹیاں اور ڈیفنس فیز 5 لاہور میں پلاٹ بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں