پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت پر اہلکار کو سزائے موت

ماڈل کورٹ نے جرم ثابت ہوجانے پر پولیس اہلکار نعیم اختر راجپوت کو سزائے موت سنا دی

ماڈل کورٹ نے جرم ثابت ہوجانے پر پولیس اہلکار نعیم اختر راجپوت کو سزائے موت سنادی، فوٹو: فائل

ماڈل کورٹ نے پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت پر اہلکار کو سزائے موت سنادی ۔

فرسٹ ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ میں 2014 میں پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر پولیس اہلکار نعیم اختر راجپوت کو سزائے موت سنادی جب کہ ایک لاکھ روپے قصاص ودیت کے تحت لواحقین کو ادا کرنے کا حکم دے دیا۔


عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرم پولیس اہلکار نعیم راجپوت کو چھ ماہ قید بھگتنا پڑے گی۔

واضح رہےکہ 21 جولائی2014 کو تین مسلح افراد کی نوجوان امجد سے ڈکیتی کی واردات کے دوران پولیس کی اندھا دھند فائرنگ سے نوجوان امجد جاں بحق اور ملزمان فرار ہوگئے تھے۔
Load Next Story