پنجابی میڈیا نے پختونخوا کرکٹرز کی جھولی میں ڈال دیابلور

ہوتی کے الزامات نئے نہیں ، ہر دورمیں کسی نہ کسی نے ہماری پارٹی پر وار کیے،زاہد خان


Monitoring Desk October 29, 2013
کچھ ایسی قوتیں موجود ہیں جو ہماری پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہیں ،رہنما عوامی نیشنل پارٹی ۔ فوٹو: فائل

اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پنجابی میڈیا کے کندھے پر سوار سابق کرکٹر کی جھولی میں ڈال دیا گیا ہے۔

پیر کو ایکسپریس نیوزکے پروگرام ''کل تک'' میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ کچھ ایسی قوتیں موجود ہیں جو ہماری پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہیں ۔پارٹیوں میں اختلافات ہوتے ہیں، اعظم ہوتی کو چاہیے کہ وہ اپنے گھر کا معاملہ اپنے گھر میں طے کرلیں کیونکہ وہ جن کے بارے میں بات کررہے ہیں ان کا آپس میں رشتہ بھی ہے اور ہمارابات کرنا نہیں بنتا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں کبھی سارے پاکستانی نہیں ہوسکتے۔

اگر ایسا ہوسکتا تو مشرقی پاکستان نہ بنتا۔میرا اورعمران خان کا الیکشن میں مقابلہ تھا تو عمران خان کو پنجابی میڈیا نے ہر وقت ٹائم دیا مگر مجھے 2منٹ کے لیے بھی نہیں بلایا۔ ہم الیکشن کے دوران جلسہ نہیں کرسکے، کارنرمیٹنگ میں مجھ پر بلاسٹ ہوگیا، میرا ڈرائیورشہید ہوگیا۔ہم بھی پاکستانی ہیں۔



پنجابی میڈیا نے سابق کرکٹر کو اپنے کندھے پر سوارکرایا اور کے پی کے اس کی جھولی میں ڈال دیا۔اے این پی کے رہنما زاہد خان نے کہا کہ ہماری پارٹی پر الزامات نئے نہیں، ہر دورمیں کسی نہ کسی نے ہماری پارٹی پر وار کیے ہیں۔

جب باہر سے یہ وارناکام ہوئے تو پارٹی کو اندرسے نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ زاہد خان کا کہنا تھا کہ ایک طرف تو اعظم ہوتی الزامات لگاتے ہیں تودوسری طرف وہ کہتے ہیں کہ میرے پاس ثبوت بھی نہیں ہیں ۔پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ پاکستان کی سیاست پر ہمیشہ سے امریکا کا غیرضروری تسلط برقراررہا ہے، اے این پی پر جو الزامات لگے ہیں وہ نئے نہیں ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں