کرپشن کیسز نیب کی شہبازشریف رانا ثنااللہ اور نثارکھوڑو کیخلاف تحقیقات کی منظوری

نیب نے 25 ماہ میں 73 ارب روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے، چیئرمین نیب


ویب ڈیسک December 03, 2019
نیب نے 25 ماہ میں 73 ارب روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے، چیئرمین نیب۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: نیب ایگزیکٹو بورڈ نے شہبازشریف، رانا ثناء اللہ اور نثار کھوڑو کے خلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات کی منظوری دیدی۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں بدعنوانی کے 6 ریفرنسز اور کرپشن کیسز کے حوالے سے 15 تحقیقات کی منظوری دی گی۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب نے 25 ماہ میں 73 ارب روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں بریگیڈیئر (ر) سکندر جاوید و دیگر کے خلاف بدعنوانی ریفرنس کی منظوری دی گئی، ملزمان پر صاف پانی پروگرام کے ٹھیکے غیر قانونی طور پر دینے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں :نیب لاہور کا شہباز شریف کے تمام اثاثے منجمد کرنے کا حکم

اس کے علاوہ اجلاس میں فرزانہ راجہ سابق چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنیکی منظوری دیدی گئی، فرزانہ راجہ و دیگر ملزمان پر 4 ایڈ ورٹائزنگ کمپنیوں کو پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشتہاری مہم میں کنٹریکٹ دینے کا الزام ہے۔

اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، رانا ثنا اللہ، بلیغ الرحمن، سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عمر محمود ایڈوکیٹ، نثار کھوڑو، سابق وزیر خوراک سندھ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور سینیٹر انوار الحق سمیت دیگر کے خلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں