شہباز شریف کے اپنے اعمال ان کے سامنے آرہے ہیں فردوس عاشق اعوان

نئے پاکستان کے آزاد و خود مختار اداروں کی کارروائی کو حکومت کے ساتھ منسوب کرنا افسوس ناک ہے، معاون خصوصی اطلاعات


ویب ڈیسک December 03, 2019
بلاول قانون سازی کو اپنے سیاسی ایجنڈے سے مشروط کررہے ہیں، معاون خصوصی برائے اطلاعات (فوٹو: فائل)

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں ادارے آزاد اور خود مختار ہیں، ان کی کارروائی کو حکومت کے ساتھ منسوب کرنا غلط ہے دراصل شہباز شریف کے اپنے اعمال ان کے سامنے آرہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کی آنکھوں میں اس لیے کھٹکتے ہیں کہ وہ اپنی ذات کی نہیں پاکستان کے کاز کی جنگ لڑ رہے ہیں، نئے پاکستان میں ادارے آزاد اور خود مختار ہیں، ان کی کسی بھی کارروائی کو حکومت کے ساتھ منسوب کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ آپ کب تک کرپشن کا دفاع اور جھوٹ کا اقبال بلند کریں گے؟ شہباز شریف کے اپنے اعمال ان کے سامنے آرہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلال بھٹو کا بھی نام لیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قانون سازی پارلیمان کی بنیادی ذمہ داری اور فرض ہے لیکن بلاول کا اسے اپنے سیاسی ایجنڈے سے مشروط کررہے ہیں جو غیر پارلیمانی، غیر آئینی اور غیر جمہوری سوچ ہے، بلاول زرداری کسی معاملے میں تو سیاسی بلیک میلنگ سے باہر آ کر بھی سوچیں، پارلیمان کو سیاسی بلیک میلنگ کے لیے استعمال کرنے کی سوچ انتہائی منفی اور پی پی کے اپنے دعووں کی نفی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ اپوزیشن پہلے بہانہ بناتی تھی کہ پارلیمان میں قانون سازی کے عمل کو سنجیدہ نہیں لیا جا رہا اورجب قانون سازی کا مرحلہ قریب آرہا تو اپوزیشن راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کرنا چاہتی ہے، وقت ثابت کرے گا کہ قانون سازی کے لیے کون پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور کون اپنے مفاد کے لیے سیاست کررہا ہے، پاکستان کے مفاد میں ہونے والی قانون سازی کی راہ میں روڑے اٹکانے والے مفاد پرست کہلائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں