دادو میں 11 سالہ بچی کو سنگسار کرنے کے شواہد نہیں ملے سندھ حکومت

گیارہ سالہ گل سما کی قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کی کارروائی ہوگی، وزیر اطلاعات سندھ

معاملے کی پوری طرح چھان بین کی جارہی ہے اور جو ممکن ہوا کریں گے، سعید غنی

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ دادو کی گل سما کو سنگسار کرنے کے ٹھوس شواہد نہیں ملے تاہم معاملے کی پوری طرح چھان بین کی جارہی ہے۔

سندھ اسمبلی کی کارروائی کے دوران وزیر اطلاعات سعید غنی نے ایوان کو بتایا کہ دادو کی بچی گل سما سے متعلق خبر کا علم حکومت کو میڈیا کے ذریعے ہوا ہے اور اس حوالے سے کسی نے کوئی شکایت نہیں کی تھی، لڑکی کو سنگسار کرنے کے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے تاہم معاملے کی پوری طرح چھان بین کی جارہی ہے اور جو ممکن ہوا کریں گے جب کہ گل سما کی قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کی کارروائی ہوگی۔


یہ بھی پڑھیں :دادو میں 11 سالہ لڑکی سنگسار، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

دریں اثنا صوبائی وزیر برائے حقوق نسواں شہلا رضا نے سندھ اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دادو کی جس بچی کی بات کی جارہی ہے اس سے متعلق حقائق کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، بچی کو سنگسار کرنے کے شواہد نہیں ملے البتہ معلوم ہوا ہے کہ متاثرہ بچی پہاڑی تودہ گرنے سے جاں بحق ہوئی۔
Load Next Story