ہم پر الزام لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں پرویز خٹک

اے این پی کے دور میں ہر کام رشوت سے ہوتا تھا، خطاب، اپوزیشن کا فنڈز نہ ملنے پر احتجاج

ہمیں منہ کھولنے پر مجبور نہ کریں، عوامی نیشنل پارٹی نے توصوبے کو بیچ دیا تھا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم پر الزام لگانیوالے اپنے گریبان میں جھانکیں، ہمیں منہ کھولنے پر مجبور نہ کریں، عوامی نیشنل پارٹی نے توصوبے کو بیچ دیا تھا۔

اے این پی کے دورحکومت میں ہر کام پیسوں اور رشوت سے ہوتا تھا، نوکریاں بکتی تھیں، صوبے میں مینا بازار لگا ہوا تھا، صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا اے این پی نے صوبے میں صرف لوٹ مار کی۔ اعظم ہوتی نے بھی کہہ دیا ہے کہ اسفند یار ولی نے امریکہ سے صوبے کا سودا کیا تھا۔ اے این پی نے صوبے میں خون بہایا، انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کہ اس واقعہ کا سوموٹو نوٹس لیں۔ اس سے قبل اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان نے ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر شدید احتجاج اورہنگامہ آرائی کی۔




اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ پانچ ماہ گزرگئے ارکان اسمبلی کوترقیاتی فنڈز نہیں دیئے گئے جوانتہائی زیادتی ہے، حکومت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے۔ وزیراعلیٰ کی تقریر کے دوران ان کی نشست پر لگے دونوں مائیکوں نے کام کرنا چھوڑ دیا جس پر وزیراعلیٰ مائیک کے بغیر ہی تقریر کرتے ہوئے اپوزیشن پر برستے رہے۔
Load Next Story