اردو کانفرنس میں دنیا بھر سے 200 قلم کار شریک ہونگے احمد شاہ

امسال کانفرنس میں سندھی، بلوچی،سرائیکی،پشتو اورپنجابی زبانیں بھی شامل ہیں، صدر آرٹس کونسل


Staff Reporter December 04, 2019
غالب کی150سالہ برسی پرپروگرام اورممتازشخصیات کے ساتھ سیشن بھی ہونگے، صدر آرٹس کونسل۔ فوٹو: فائل

آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد نے کہا کہ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے 200 فلسفی، محقق، ادیب ، شاعر شرکت کریں گے۔

محمد احمد شاہ نے کہا ہے کہ 4 روزہ بارہویں عالمی اردوکانفرنس کا افتتاح وزیراعلیٰ 5 دسمبر کو کریں گے۔ کانفرنس میں انفرادیت یہ ہے کہ پاکستان کی علاقائی زبانوں، سندھی، بلوچی،سرائیکی ، پشتو اور پنجابی کو بھی شامل کیا گیا ہے جب کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اردو کے زیادہ سیشن رکھے گئے ہیں، غالب کی 150سالہ برسی کی مناسبت سے پروگرام اور جشن فہمیدہ ریاض، اس سال ممتاز شخصیات کے ساتھ سیشن بھی ہوں گے جس میں شبنم ،ضیاء محی الدین سمیت اردو ادب کی ممتاز شخصیات اور معروف صحافی شامل ہیں، یہ بات انھوں نے حسینہ معین، نورالہدیٰ شاہ، قدسیہ اکبر، عنبرین حسیب عنبر اور گورننگ باڈی کے ممبران کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہی۔

انھوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے 200 فلسفی، محقق، ادیب ، شاعر شرکت کریں گے، رضا علی عابدی، اور شمیم حنفی پاکستان پہنچ چکے ہیں کانفرنس میں شامل ہونے والوں کا تعلق دنیا کے مختلف ممالک سے ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں