فلیٹ میں آگ سے جھلسنے والے کمشنر پشاور صاحبزادہ انیس دم توڑ گئے

صاحبزادہ انیس الرحمان پمز اسپتال میں زیر علاج تھے ڈاکٹرز کے مطابق ان کے جسم کا 100 فیصد حصہ جھلس چکا تھا


ویب ڈیسک October 29, 2013
ابتدائی تحقیقات کے مطابق صاحبزادہ انیس کے فلیٹ میں آگ گیس لیکج کی وجہ سے لگی تھی۔فوٹو:فائل

کمشنر پشاور صاحبزادہ انیس رحمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق دو روز پہلے اسلام آباد میں واقع پاک ٹاور کے فلیٹ میں آگ لگنے سے جھلسنے والے کمشنر پشاور صاحبزادہ انیس الرحمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔


صاحبزادہ انیس الرحمان پمز اسپتال میں زیر علاج تھے ڈاکٹرز کے مطابق ان کے جسم کا 100 فیصد حصہ جھلس چکا تھا۔صاحبزادہ انیس الرحمان کی حالت بدستور تشویشناک بتائی جارہی تھی اور انہیں گزشتہ دو روزہ سے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا،تاہم صاحبزادہ انیس الرحمان آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق صاحبزادہ انیس کے فلیٹ میں آگ گیس لیکج کی وجہ سے لگی تھی۔صاحبزادہ انیس الرحمان کے ساتھ فلیٹ میں ایک خاتون بھی جھلس گئی تھیں جن کے جسم کا ساٹھ فیصد حصہ جھلس چکا ہے اور ان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں