صومالیہ امریکی ڈرون حملے میں شدت پسند تنظیم الشباب کے 2 کارکن ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں دھماکا خیز مواد بنانے کا ماہر کارکن ابراہیم علی عابدی بھی شامل تھا، ترجمان الشباب


ویب ڈیسک October 29, 2013
ہلاک ہونے والوں میں دھماکا خیز مواد بنانے کا ماہر کارکن ابراہیم علی عابدی بھی شامل تھا، ترجمان الشباب ۔فوٹو: اے ایف پی/ فائل

صومالیہ میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں شدت پسند تنظیم الشباب کے 2 کارکن ہلاک ہوگئے۔

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں امریکی ڈرون نے ایک کار کو نشانہ بنایا جس میں القاعدہ کی تنظیم الشباب سے تعلق رکھنے والے 3 افراد سوار تھے، حملے کے نتیجے میں کار میں سوار 2 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے، الشباب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دھماکا خیز مواد بنانے کا ماہر کارکن ابراہیم علی عابدی بھی شامل تھا، جبکہ دوسرے کارکن کا نام نہیں بتایا گیا۔

واضح رہے کہ شدت پسند تنظیم الشباب نے کچھ عرصہ پہلے کینیا کے شاپنگ مال پر حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی کی تھی، جس کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |