ڈیرہ بگٹی میں قبائلی رہنما کے گھر پر حملہ 7 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں 2خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔


ویب ڈیسک October 29, 2013
لیویز اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔ فوٹو: فائل

مقامی قبائلی رہنما کے گھر پر شرپسندوں کے حملے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں لوٹی گیس فیلڈ کے علاقے زین کوہ میں نامعلوم افراد نے مقامی قبائلی رہنما ڈھارا خان کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین اور 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئےتاہم ڈھارا خان محفوظ رہے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں ایک اور زخمی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد لیویز اہلکاروں اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی تاہم انہیں کسی بھی قسم کی کامیاب حاصل نہیں ہوسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں