فنڈنگ کیس ن لیگ نے ڈونرز کی تفصیلات دینے کیلیے وقت مانگ لیا
مقامی فنڈنگ کی تفصیل نہیں مانگی جاسکتی،پی پی،اسکروٹنی کمیٹی میں دونوں جماعتوں کی پھر طلبی
مسلم لیگ (ن) نے پارٹی کو چندہ دینے والوں کے شناختی کارڈ نمبر فراہم کرنے کیلیے الیکشن کمیشن سے مزید وقت مانگ لیا۔
پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کے اختیار پر اعتراض کر دیا، وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہم سے مقامی فنڈنگ کی تفصیل نہیں مانگ سکتی، ملکی ڈونرز کے شناختی کارڈز کی تفصیل نہیں دے سکتے،اسکروٹنی کمیٹی نے فارن فنڈنگ کے کیس میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو گیارہ دسمبر کو دوبارہ طلب کر لیا۔
تحریک انصاف نے تینوں جماعتوں کے غیر ملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ ایک ہی روز سنانے کا مطالبہ کر دیا جبکہ مسلم لیگ ن نے سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی میڈیا کیلئے اوپن کرنے کی درخواست جمع کرانے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے خلاف ٹیکساس سے ہونے والی مبینہ ٹرانزیکشنز کے حوالے سے الگ ریفرنس دائر کرنے کے اعلان بھی کردیا۔
مسلم لیگ (ن) کی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ہوا۔ اجلاس میں ن لیگ کے وکیل جہانگیر جدون اور درخواستگزار فرخ حبیب پیش ہوئے، ن لیگ نے اسکروٹنی کمیٹی سے ڈونرز اور ان کے شناختی کارڈز کی مکمل تفصیلات جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا۔ سکروٹنی کمیٹی نے مسلم لیگ ن کے وکلاء کو11دسمبر کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔